ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا
جمعہ 12 جون 2015 12:33
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ 16 روزہ ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ‘ یہ ایونٹ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راوٴنڈ کا حصہ ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، روایتی حریف بھارت، پولینڈ اور فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا‘ گروپ بی میں برطانیہ، بیلجیئم، ملائیشیا، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم ابتدائی روز پولینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی اسی روز دوسرا میچ بھارت اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا، تیسرا میچ26 جون کو روایتی حریف بھارت جبکہ چوتھا اور آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز یکم جولائی، سیمی فائنلز 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ‘ فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.