قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی کاؤنٹی میں شاندار بیٹنگ‘17 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز

جمعہ 12 جون 2015 12:41

نارتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) انگلش نیٹ ویسٹ بلاسٹ ٹی ٹونٹی میں آل راوٴنڈر شاہد آفرید ی ڈربی شائر کے خلاف میچ میں باوٴلنگ میں تو کچھ خاص کاکر دگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم بلے بازی میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں نارتھمپٹن شائر اور ڈربی شائرکی ٹیمیں نارتھمپٹن کے مقام پر آمنے سامنے آئیں۔

ڈربی شائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 166رنز بنا ڈالے۔ نارتھمپٹن شائر کے پاکستانی آ ل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے اپنے 4اوورز میں 28رنز دیکر 1شکار کیا۔نارتمپٹن شائر نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں پورا کر لیا جس میں ڈیو ڈ ولی کے 60رنز کے ساتھ شاہد آفریدی نے بھی 17گیندوں پر 5چوکوں اور 1چھکے کی مد د سے 34رنز بنا کر اہم کر دار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :