ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے مصباح الحق کو مرد بحران قرار دیدیا

جمعہ 12 جون 2015 12:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باوٴلر مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مرد بحران قرار دیدیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصباح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مرد بحران کا کردار ادا کیا، یہ مصباح الحق ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو مشکل حالات میں شدید تنقید کے باوجود سنبھالا۔

(جاری ہے)

وہ ایک ذہین انسان ہیں اور انہوں نے پاکستان کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :