روسی رنگ گرلز اب شریفانہ لباس پہنیں گی

جمعہ 12 جون 2015 12:44

روسی رنگ گرلز اب شریفانہ لباس پہنیں گی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) روسی باکسنگ پروموشن ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ باکسنگ رنگ میں تماشائیوں کا دل بہلانے اور انہیں کھیل کے بارے میں مطلع کرنے کیلئے موجود رنگ گرلز مناسب لباس زیب تن کریں تاکہ مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے کھلاڑی اور مداحوں کیلئے باکسنگ رنگ میں آنا آسان ہوسکے۔ ایسوسی ایشن میں شامل ایک پروموٹر میربوسکا نے بطور خاص مسلم باکسرز کا حوالہ دیا ہے کہ ان کے ہمراہ مسلم باکسرز بھی رنگ میں اترتے ہیں اور ان کی دل آزاری نہ ہو، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان رنگ گرلز کا اصل مقصد رنگ میں موجود تماشائیوں کو راوٴنڈ کے بارے میں مطلع کرنا ہوتا ہے۔ اس کیلئے وہ ایک کارڈ جس پر راوٴنڈ نمبر درج ہوتا ہے لے کے پورے رنگ میں گھومتی ہیں تاکہ تماشائیوں کو معلوم ہوسکے کہ کون سا راوٴنڈ ختم ہوا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ مشترکہ رائے سے سامنے آیا ہے، تب ہی تو ایک اور پروموٹر اینڈری ریابنسکی کہتے ہیں باکسنگ رنگ کھیل میدان ہے ، کوئی سٹرپ کلب نہیں جہاں خواتین اپنے جسم کی نمائش سے تماشائیوں کا دل بہلاتی ہیں۔ رنگ گرلز ایسے کپڑے پہنیں جن میں وہ خوبصورت بھی دکھائی دیں اور اسکے ساتھ ساتھ ان کی حیا بھی سلامت رہے۔