رنویر سنگھ اور دیپیکا نے منگنی کر لی

جمعہ 12 جون 2015 12:59

رنویر سنگھ اور دیپیکا نے منگنی کر لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے منگنی کر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں منگنی کر چکے ہیں تاہم ابھی تک دیپیکا اور رنویر کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کافی عرصے سے گہرے دوست ہیں اور میڈیا میں دونوں کی محبت کے چرچے بھی عام ہیں، دونوں پبلک مقامات میں اور ایوارڈ فنکشنز میں بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں لیکن دونوں اس رشتے کو دوستی کا نام دیتے ہیں۔

چند روز قبل دیپیکا پڈوکون کے والد اور سابق بیڈمنٹن سٹار پرکاش پڈوکون کی 60ویں سالگرہ تھی، رنویر سنگھ نہ صرف اس تقریب میں شریک تھے بلکہ وہ تقریب کے میزبان بھی تھے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ رنویر اور دیپیکا کے قریبی ذرائع نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی البتہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رنویر سنگھ کے والدین کی دیپیکا کے والدین سے ملاقات ہے اور دونوں گھرانوں میں بھی اب اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔