پنجاب کے بجٹ سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی ،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 12 جون 2015 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا ، پنجاب کے بجٹ سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محدوو وسائل میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا مشکل ہے مگر مسلم لیگ ن نے یہ مشکل کام کردیکھا یا ہے اور ایسا بجٹ پیش کیا جس کی ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد تعریف کررہے ہیں۔

عوام نے جن مقاصد کے لئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے ہیں وہ مقاصد حاصل ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے

متعلقہ عنوان :