پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارتی پرپیگنڈا قابل مذمت ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعہ 12 جون 2015 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارتی پرپیگنڈا قابل مذمت ہے جبکہ پاکستانی حکومت کا رویہ مایوس کن ہے اس سلسلہ میں فوجی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا انتہائی قابل تشویش اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ پاکستان کی حکومت بھارت کے رویے پر موثر طور پر جواب نہیں دے سکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بلاخوف خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اقوام متحدہ میں بھارتی رویے کے خلاف آواز اُٹھائے تاکہ آئندہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :