ملائیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد کا میانمر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

جمعہ 12 جون 2015 13:10

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)ملائیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد نے میانمر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈلن نے کہا ہے کہ اگر میانمر کے مسلمانوں کیلئے فوری کچھ نا کیا گیا تو نتائج بہت سنگین ہوسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سابق ملائیشین صدر مہاتیر محمد نے عالمی رہنماؤں سے میانمر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے میں میانمر کی خودمختاری کو نظرانداز کرنا ہوگا یہ تارکین وطن کا مسئلہ نہیں ، مسئلہ میانمر کے اندر ہے ۔ دوسری جانب امریکی اداکار میٹ ڈلن نے واشنگٹن پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے فوری ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے قائم کیمپوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں ، گرمی بہت زیادہ ہے اور کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں ہے ۔ اگر فوری کچھ نا کیا گیا تو نتائج بہت سنگین ہوسکتے ہیں