رفع گزرگاہ کا کھولا جانا قابل تعریف ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 12 جون 2015 13:16

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی اور مصرکے درمیان رابطے کی واحد عالمی گزر گاہ ’رفح‘کو کھولنے کے مصری اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے قاہرہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گزرگاہ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے ملاڈینوف نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ مصری حکام نے 13 تا 15 جون کو تین روز کیلئے رفح گزرگاہ کو دو طرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایک خوش آئند مگر نا مکمل فیصلہ ہے، ہم مصری حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمدورفت کیلئے منظم انداز میں کھولے تاکہ غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیوں اور بند راستوں کو کھولا جانا ضروری ہے۔ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور محصورین کو سہولیات فراہم کرنے میں مصر اہم کردار اد کرسکتا ہے۔