شیخوپورہ میں شوہر نے روٹھی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ سے سسر اور سالی زخمی

جمعہ 12 جون 2015 14:17

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شیخوپورہ میں شوہر نے روٹھی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی،فائرنگ سے سسر اور سالی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی کلاں ورکاں میں غلام مصطفی اپنی بیوی یاسمین کو منانے آیا تاہم بیوی کے ساتھ نہ چلنے پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیااور گولی مار کر خودکشی کرلی،فائرنگ سے سسر منیر احمد اور بیٹی افشاں شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :