سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی گھیراؤ ، توہین عدالت اور صحافیوں پر تشدد کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جمعہ 12 جون 2015 14:28
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی گھیراؤ ، توہین عدالت اور صحافیوں پر تشدد کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ 23 مئی کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کو یرغمال بنایا تھا ، بتایا جائے نقاب پوش اہلکار کس نے تعینات کیے تھے ، ان پولیس افسروں کی نوکری تو اب گئی ۔
جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس اہلکاروں کو معمولی جرمانے کیے جائیں ، عدالت بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردے جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کارروائی کی تو سب نوکری سے جائیں گے ، عدالت کے باہر غنڈوں نے نقاب لگا رکھے تھے ، پہچاننا مشکل تھا کہ پولیس والے ہیں یا غنڈے ہیں ، ہم پولیس کو فائرنگ کا حکم بھی دے سکتے تھے ، سب دیکھ رہے تھے کہ عدالت کے باہر کیا ہورہا ہے ، اس سے بڑی دہشتگردی اور کیا ہوگی ، ان اہلکاروں کے خلاف اے ٹی سی میں مقدمہ چلانا چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.