جاپان میں تیز بارش اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج، درجنوں گھر تباہ،تین لاکھ افراد کی نقل مکانی

جمعہ 12 جون 2015 14:29

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جاپان میں تیز بارش اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا لینڈ سلائڈنگ سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے جبکہ تین لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں تیز بارش اور سیلاب نے نطام زندگی درہم برہم کر دیا۔ تین لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :