Live Updates

تارکین وطن کشمیریوں اور آزادکشمیر بھر کے لوگوں نے تبدیلی لانے کا تہیہ کر لیا‘آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے الیکشن جب بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا‘ پی ٹی آئی اقتدار میںآ کر سرکاری خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی

تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما چوہدری عبدالمعید کی برمنگھم میں صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 12 جون 2015 14:32

برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما چوہدری عبدالمعید نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیریوں اور آزادکشمیر بھر کے لوگوں نے تبدیلی لانے کا تہیہ کر لیا ۔آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے الیکشن جب بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔ پی ٹی آئی اقتدار میںآ کر سرکاری خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمعید آف برمنگھم نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ زرداری ہوں یا نواز شریف دونوں اندر خانے آپس میں ملے ہوئے ہیں انہیں لوگوں کی پریشانیوں اور تکالیف کا کوئی احساس نہیں دونوں نے اپنے اپنے اقتدار کی باریاں لگائی ہوئی ہیں مگر اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لوگوں کے سامنے انہیں بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سے متنفر ہو کر جوق درجوق پی ٹی آئی کی جانب راغب ہو رہے ہیں اور تحریک انصاف آزادکشمیر بھر کے لوگوں کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات