وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پچھلے بجٹ میں کیے گئے وعدے پورے کریں‘ممبرقانون ساز اسمبلی سید شوکت علی شاہ

جمعہ 12 جون 2015 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی سیّد شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پچھلے بجٹ میں ان سے کیے گئے وعدے پورے کریں ورنہ وہ بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی ہال کے با ہر احتجاجی دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید نے وعدہ خلافی کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے گذشتہ بجٹ اجلاس میں انہوں نے تحریر ی طور پر لکھ کر دیا تھا کہ بجٹ اجلاس کے فی الفور بعد ان کے معاملات حل کیے جائیں گے لیکن ایک سال مکمل ہو گیا اور چوہدری مجید نے اپنا وعدہ ایفا نہ کیا۔

سیّد شوکت علی شاہ نے کہا چوہدری مجید ایک موقع پرست اور احسان فراموش انسان ہیں جو مطلب کے وقت آپ کے قدموں میں بچھے جاتے ہیں اور مطلب نکلنے کے بعد ان کے بدلتے دیر نہیں لگتی اور اس کی سب سے بڑی مثال وفاقی حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چوہدری مجیدکو یقینی تحریک عدم اعتماد سے بچایا اور آزاد کشمیرکو کئی میگا پروجیکٹس کے علاوہ تعمیرو ترقی کیلئے تاریخی فنڈز دئیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی لیکن چوہدری مجید نے وقت بدلتے ہی مرکزی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ14جون کو وہ مظفر آباد اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے اور اسوقت یہ احتجاج جاری رہے گا جب تک وزیراعظم چوہدری مجید اپنے وعدے پورے نہیں کرتے ۔سیّد شوکت علی شاہ نے مسلم لیگی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کے فنڈز واگزار کروانے میں ان کاساتھ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :