لاہور : بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا، اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہامرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 14:39

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا. ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں ماہرین معیشت کی رہنمائی حاصل کی گئی ہے.

(جاری ہے)

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ بجٹ بیورو کریسی تیار کرتی ہے صرف ویژن سیاسی قیادت کا ہوتا ہے. صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے. واضح رہے کہ گذشتہ دو سال کے بجٹ میں مسلسل نظر انداز ہونے کے باعث صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :