قومی اسمبلی اجلاس، آفتاب شیر پاؤ نے نے وفاقی وزیر سیفران کو بات کرنے سے روک دیا

جمعہ 12 جون 2015 14:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو بات کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فاٹا کیلئے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں بلکہ حکومت فاٹا کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں آئینی حصہ مقرر کرے اور جو فاٹا کا حصہ بنتا ہے وہی اس کو ادا کیا جائے ۔

ان کی تقریر کے اختتام پر وفاقی وزیر سیفران جنرل(ر) عبدلقادر بلوچ نے اس حوالے سے جواب دینا چاہا تو آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی یہ روایت نہیں کہ وزیر فوراً اراکین کی تقریروں کا جواب دیں جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار جب بجٹ پر بحث سمیٹیں گے تو ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :