بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف جسٹس پارٹی کے وکلاء نے جی پی او چوک میں نریندر مودی کے پتلے کو آگ جلا دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)جسٹس پارٹی کے وکلاء نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیر اعظم اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی.وکلاء نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا بیان کھلی دہشت گردی ہے عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے.وکلاء نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے جی پی او چوک میں نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا اور پرامن طور پر منتشر ہو گئے.