فنکار کا عروج بڑا لازوال ہوتاہے ،بڑھاپے میں اپنے پرائے سب منہ موڑ جاتے ہیں‘ جاوید کوڈو

جمعہ 12 جون 2015 15:19

فنکار کا عروج بڑا لازوال ہوتاہے ،بڑھاپے میں اپنے پرائے سب منہ موڑ جاتے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) ٹی وی ،فلم اورتھیٹر کے معروف اداکار جاوید کو ڈو نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فنکاروں کو سر آنکھوں پربٹھایاجاتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بڑھاپے میں فنکاروں کو نظر نداز کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے فنکاروں کا احترام نہیں کرتی ان کی تہذیب اور ثقافت برائے نام رہ جاتی ہے ،افسوس کیساتھ فنکار کا عروج بڑا لازوال ہوتاہے جبکہ بڑھاپے میں اپنے پرائے سب منہ موڑ جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف خدا سے مانگنا چاہیے لیکن فنکار کو وہ عزت و احترام ضرور دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ جاوید کوڈو نے کہا کہ میں ان دنوں لاتعدا د ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں مصروف ہوں مگر تھیٹر میری اولین ترجیح ہے۔