غیر مہذب جگتیں لگانے والا فنکار نہیں ہوتا ‘ اداکار نواز انجم

جمعہ 12 جون 2015 15:19

غیر مہذب جگتیں لگانے والا فنکار نہیں ہوتا ‘ اداکار نواز انجم

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء )ٹی وی و تھیٹر کے نامور اداکار نواز انجم نے کہا ہے کہ دولت اور شہرت خدا کی دین ہے ،زیادہ کی خواہش نہیں کرتا آج جس مقام پرہوں یہ میری محنت اور اپنے کا م سے لگن کا پھل ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے وئے انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں بڑے دھکے کھائے ہیں لیکن آج میرے پاس دنیا کی ہر نعمت موجود ہے جس پر خدا کاجتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔

(جاری ہے)

نواز انجم نے کہا کہ ا ن دنوں الحمرا ء ہال نمبر ll میں اسٹیج ڈرامہ ” سب تیز ہیں “ میں پرفارم کر رہا ہوں جس میں میراکردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور اسے شائقین ڈرامہ کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ڈرامہ کی واپسی کیلئے پنجاب آرٹس کونسل کی تمام کاوشیں قابل تعریف ہیں ،فنکارسے جیسا کام کروایا جائے گا وہ ویسا ہی کریں گا ۔انہوں نے کہاکہ غیر مہذب جگتیں لگانے والا فنکار نہیں ہوتا فنکاروں کو اپنا احتساب خود کرنا ہوگا ۔