بلوچستان میں امن اور ترقی کے وزیراعظم کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گے‘ بائکو کمپنی کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں‘وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا حب میں آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جون 2015 15:57

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور ترقی کے وزیراعظم کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گے، بائکو کمپنی کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کو خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حب میں آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان میں امن اور سر مایہ کاری آئے گی، حب میں امن و امان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بلوچستان میں امن اور ترقی کے وزیراعظم کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گے، بائکو کمپنی کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کو خیر مقدم کرتے ہیں۔