ھنگو میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال،تمام ہسپتالوں میں سروسز معطل،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 12 جون 2015 16:03

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ھنگو میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال،تمام ہسپتالوں میں سروسز معطل،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیر اعلی مطالبات کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے اجراء میں ناکام،پندرہ جون کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی مظاہرہ کریں گئے،اپ گریڈیشن اور ون ٹائم پرموشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،حاجی مستان خان،شفیع الرحمان اور دیگر کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق مطالبات کے حق میں ضلع ھنگومیں پیرامیڈیکل سٹاف نے مکمل ہڑتال کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر ضلع بھر میں پیرامیڈیکلز کی ہڑتال کی وجہ سے سروسز معطل رہیں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پیرامیڈیکل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی مستان خان،نائب صدر شفیع الرحمان اور موسی خان نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے دس ماہ قبل آپ گریڈیشن اور ون ٹائم پرموشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری دی تھی۔مگر کمزور اور بیورکریسی کے نیچے لگے ہوئے پرویز خٹک دس ماہ گزر جانے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں ناکام رہے ہیں۔حاجی مستان خان اور دیگر نے کہا کہ پندرہ جون کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے صوبائی اسمبلی تک تاریخ ساز احتجاج کیا جائے گا۔جس کی قیادت مرکزئی اور صوبائی قائدین کریں گئے۔اور ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مطالبات کے حق میں متحد ہے اور صوبائی حکومت ہمارے ظرف کا امتحان لینا بند کر دے۔ہم اپنے مطالبات کے لیے ہر فورم پر احتجاج جاری رکھیں گئے۔