فتح اللہ ٹیسٹ، بھارت نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں پر 462رنز بنا لیے

جمعہ 12 جون 2015 16:07

فتح اللہ ٹیسٹ، بھارت نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں پر 462رنز بنا ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جون۔2015ء) فتح اللہ ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 462رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم، فتح اللہ میں جاری میچ میں بھارت نے 239رنز بغیر کوئی وکٹ کھوئے دن کا آغاز کیا تو اوپنر شیکھر دھون نے اپنے 150رنز مکمل کیے۔ 283رنز کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون 173رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نمبر تین پر آنیوالے روہت شرما فلیٹ پچ سے فائدہ اٹھانے سے ناکام رہے اور 6رنز بنا کر شکیب ہی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کپتان ویرات کوہلی نے چند اچھے شاٹس کھیلے تاہم وہ بھی14رنز بنا کر جبیر حسین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یکا یک تین وکٹیں گرنے کے بعد مرلی وجے اور اجنکے رہانے نے چوتھی وکٹ کے لیے 114رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد مرلی وجے 150رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجنکے رہانے 98کے سکور پر شکیب الحسن کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلنے ہوئے بولڈ ہوکر سنچری مس کر گئے۔ وکٹ کیپر ساہا بھی زیاد ہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 6رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ روی چندرن ایشون 2اور ہربھجن سنگھ 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے کہ بارش نے ایک بار پھر کھیل روک دیا اور مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے آج کے دن کا کھیل ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :