صدرمملکت کاروہنگیا کے مسلمانوں کی صورت حال پر تشویش کااظہار، انصار برنی کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 جون 2015 16:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) صدرمملکت ممنون حسین سے انصار برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے روہنگیا کے مسلمانوں کی صورت حال پر تشویش کااظہار کیا۔صدرمملکت نے انصار برنی کو دورہ کرکے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔