صدر مملکت ممنون حسین کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

جمعہ 12 جون 2015 16:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کل ہفتہ کوسیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت فضل جیلانی نے بتایا کہ صدر مملکت ممنون حسین ایک پروقار ایوارڈ تقریب میں شام کو بطو ر مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ تقریب ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے زیر اہتمام سمبڑیال کے قریب واقع مقامی ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے بینکوئٹ ہال میں شام کو منعقد ہوگی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کی صدارت کریں گے۔ تقریب میں صدر ممنون حسین سیالکوٹ کے70ایکسپورٹرز کو بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :