بھارت میں گرمی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ ،درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،شہری گھروں میں محصور

جمعہ 12 جون 2015 16:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) بھارت کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی شدت پھر زور پکڑنے لگی ، ریاست پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، گرمی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گرمی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ ریاست پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ گرمی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :