خبرنمبر 130…… 12جون2015ء……

آزا دکشمیر کا حالیہ بجٹ تاریخی ہوگا جو آزاد کشمیر کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کردیگا‘ آزادکشمیر کے عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولتیں مہیا ہوسکیں گی‘آزاد کشمیر کے عوام کی معاشی ترقی وخوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے ‘ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعہ 12 جون 2015 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ آزا دکشمیر کا حالیہ بجٹ تاریخی ہوگا جو آزاد کشمیر کی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کردے گا اور آزادکشمیر کے عوام کو بلا تخصیص زندگی کی جدید سہولتیں مہیا ہوسکیں گی۔آزاد کشمیر کے عوام کی معاشی ترقی وخوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید یہاں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے گزشتہ 4سالوں میں آزادکشمیر کے عوام کی تعمیر وترقی وخوشحالی کے لیے جو اقدامات کیے وہ ماضی کے حکمرانوں کو ہضم نہیں ہورہی یہ منفی عناصر حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر عوامی خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں ہم نے بھی پختہ عزم کررکھا ہے کہ حکومت پر کرپشن کے الزامات کو تعمیر وترقی کے ایجنڈے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور بیس کیمپ کی حکومت ساری ریاست کی ترجمان حکومت ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کی حکومت نے عالمی سطح پر سا ئینٹفک طریقے سے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے آزاد ی کشمیریوں کا مقدر بن کر رہے گی بھارت کے جارحانہ قابض وغاصب حکمران ریاستی دہشت گردی کے ذریعے زیادہ عرصہ کشمیریوں کو جابرانہ تسلط میں نہیں رکھ سکیں گے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان اہل کشمیر کے ایمان کا حصہ ہے کشمیریوں نے پاکستان کو اپنی منزل قرار دے رکھا ہے

متعلقہ عنوان :