مظفرآباد میں پاکستان موٹر وے پولیس نے روڈسیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کردیا

جمعہ 12 جون 2015 16:27

مظفرآباد میں پاکستان موٹر وے پولیس نے روڈسیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مظفرآباد میں پاکستان موٹر وے پولیس نے روڈسیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کردیا‘ پہلے کورس کا آغاز ‘ ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھرنے نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر ویز پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع نیلم اور ہٹیاں بالا میں بھی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے آئی جی موٹر وے پولیس کو تحریک کر دی ‘ مظفرآباد میں تعینات سٹاف خصوصا ایس آئی محمد جاوید میرکی ادارہ کے قیام اور ترقی کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے حکام کے اس اقدام سے آزادکشمیر میں ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی اور عوام میں شعور اجاگر ہوگا انہوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر‘ انسپکٹر جنرل اور سیکرٹریٹ ٹرانسپورٹ سے کہا کہ وہ ادارہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تمام اضلاع میں اسی طرح کے ادارہ جات قائم کئے جائیں-

متعلقہ عنوان :