ایل این جی درآمد‘ پاکستان اور قطر کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے

جمعہ 12 جون 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درامد کے حوالے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے حکومتی سطحوں پر ہونے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعطل ادائیگی کے طریقہ کار اور سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ (ایس بی ایل سی) کے اجراء کے حوالے سے پیدا ہوا ہے۔ فی الحال پاکستان سٹیٹ آئیل (پی ایس او) سپاٹ پرچیزز کے ذریعے ایل این جی خریداری کر رہی ہے کیونکہ قطر کے ساتھ ایل این جی ڈیل حکومتوں کی سطح پر ناکامی سے دو چار ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ایشو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کو بتایا تھا کہ ایل این جی سپلائی کے لئے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات بعض غیر حل شدہ ایشوز کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے تھے جس میں ادائیگی کے طریقہ کار اور ایس بی ایل سی کا اجراء شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ان مسائل کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے جن کو آئی پی پیز اور فنانس ڈویژن نے حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر گیپ کو پورا کرنے کے لئے گیس کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران فنانس سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود کو ہدایت کی گئی کہ وہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کے معاملے کو حل کرے جبکہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو ایس بی ایل سی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :