سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیرمین نامزد

جمعہ 12 جون 2015 16:59

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیرمین نامزد کر لیا گیاسینٹ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں سینیٹر سردار محمداعظم خان مو سیٰ خیل نے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کا نام بطور چیئر مین تجویز کیا جبکہ سینیٹر حمزہ نے تائید کی چیئر مین کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اراکین کمیٹی کے تعاون سے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بھر پور کوشش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اراکین کمیٹی نے چیئر مین کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہتری لانے کیلئے کمیٹی آپ کی صدارت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی اور آپ کے تجربے سے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اس کمیٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے تھے جنہوں نے بعد میں چیئرمین کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سینیٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد حسن خان نے کمیٹی کے چیئر مین کے انتخابی عمل کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :