کراچی میں جرا ئم پیشہ افراد با رے رپورٹ کی تحقیقات ہونی چاہیے،مولانا فضل الرحمان
جمعہ 12 جون 2015 17:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ رینجرز کی طرف سے کراچی میں جرائم کے حوالے سے جو رپورٹ پیش کی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے ۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری ، لینڈمافیا اور غیر قانونی ذریعے سے جو پیسے وصول کئے گئے ہیں اور جو افراد اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف سندھ اور وفاقی حکومت مل کر تحقیقات کریں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پر لازم ہے کہ کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری لینڈ مافیا اور دیگر غیر قانونی کام کون کرتا ہے اس کی فہرستیں پہلے بھی آچکی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نظام میں کمزوریاں ہیں اور اس ناقص نظام کا علاج ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں جو شر انگیز دھاندلی ہوئی ہے اس کے بعد پی ٹی آئی کو دھاندلی کی بات نہیں کرنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.