کینیڈا :وومینز فٹبال ورلڈ کپ ، چین نے نیدرلینڈز کو ایک صفر سے ہرا دیا

جمعہ 12 جون 2015 17:02

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کینیڈا میں کھیلے گئے وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں چین نے حریف نیدرلینڈز کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا جبکہ جرمنی اور ناروے کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ وومینز فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ اے کی ٹیمیں چین اور نیدرلینڈز فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نیایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے جو کہ ناکام رہے تاہم چین کی وانگ لیزی نے انجری ٹائم میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیاب کروا دیا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیم جرمنی اور ناروے میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ ناروے کی جانب سے مارین مجیلڈی اور جرمنی کی طرف سے انجا میتاگ ایک ایک گول سکور کر کے نمایاں رہیں۔