پنجاب میں 44لاکھ 40ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی کاشت کاہدف مقرر کردیاگیا، 35لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کا بھی امکان

جمعہ 12 جون 2015 17:23

فیصل آباد ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر میں 44لاکھ 40ہزار ایکڑ رقبہ پر دھان کی کاشت کاہدف مقرر کردیاہے جہاں سے 35لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کی کاشت فوری شروع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھان کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام میں سپرباسمتی، باسمتی 370-، باسمتی 385-، باسمتی پاک (کرنل باسمتی)، باسمتی 2000-، باسمتی 515-، پی ایس 2-، پی کے 386- اور باسمتی 198-(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے)کی پنیری 20 جون تک کاشت کی جاسکتی ہے جبکہ شاہین باسمتی کی پنیری کاموزوں وقت کاشت 15جون سے 30جون تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار ہائبرڈ اقسام وائی 26-، پرائیڈ 1-، شہنشاہ 2-، پی ایچ بی 71-اور آرائز سوئفٹ کی پنیری کی کاشت 15جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے پیداوار کاہدف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :