خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی ، ڈی جی رینجرز کے 230 ارب روپے کے بیان پر کمیشن بننا چاہیے
وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 جون 2015 17:30
اسلام آباد ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی ، ڈی جی رینجرز کے 230 ارب روپے کے بیان پر کمیشن بننا چاہیے، ڈی جی رینجرز بیان کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کے کراچی میں 230 ارب روپے اکٹھا کرنے کے بیان پر صاف و شفاف لوگوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے تاکہ ایسے لوگوں کا تعین کیا جا سکے جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز بیان کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالے جو پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر سایہ دھاندلی ہوئی جو خود صاف و شفاف انتخابات کا رونا رو رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.