اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، ڈی جی ایف آئی اے کی ایگزیکٹ سکینڈل پر بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 17:32

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ایف آئی نے اہگزیکٹ سکینڈل پر بریفنگ دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کمپنی ڈالر کے بدلے میں جعلی ڈگریاں ، سٹیفیکیٹس بیچتی تھی جبکہ ایگزیکٹ کے خریدار یورپ ، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں تھے ، دی جی ایف آئی اے اکبر خان نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں ایگزیکٹ آفس سے جعلی ڈگریاں بر آمد کی گئیں .

(جاری ہے)

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ ایگزیکٹ چار کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی تاہم ان کے کمپنیوں کے نام ابھی نہیں بتا سکتا. جبکہ دوسری جانب اجلاس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں دو ایسے غیر ملکی سفارتخانے ہیں جو فون ٹیپ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں کابینہ کے اجلاس کی بھی سخت جاسوسی کی جاتی تھی ایک بار تو جاسوسی اتنی سخت تھی کہ کابینہ کا اجلاس مؤخر کرنا پڑا، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور یہاں تک کہ میرا بھی فون ٹیپ کیا جاتا رہا ہے.