جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید4 کیسز سامنے آنے کے بعد ، مریضوں کی کل تعداد 126تک پہنچ گئی

جمعہ 12 جون 2015 17:42

سیئول۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے 4مزید کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 126تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے عدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں میرس وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 126تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 10ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی دیکھ بھال جاری ہے اور ملک کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تقریباً 52کے قریب ہسپتال صرف میرس وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔