کولمبیا کے فارک باغیوں نے تین پولیس افسروں کو ہلاک کر دیا

جمعہ 12 جون 2015 17:46

بگوٹا ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) کولمبیا کے ایف اے آر سی (فارک) باغیوں نے تین پولیس افسروں کو ہلاک کر دیا ۔ حکام نے کہاہے کہ (فارک) ایف اے آر سی باغیوں کی حملوں کی مختلف کارروائیوں میں 3پولیس افسر ہلاک ہوگئے جبکہ 5لاکھ افراد کو بجلی سے محروم کر دیا ۔ حکام نے ان تازہ کارروائیوں کو امن مذاکرات کیلئے دھچکا قراردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بائیں بازو کے گوریلوں نے پیٹرول کرنیوالے پولیس افسروں پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا اور فائرنگ کی ۔

جنوب مغربی کا وکا میں ہونیوالے اس حملہ میں 3پولیس افسر ہلاک ہوگئے ۔ باغیوں نے جنوبی علاقے کا کوٹا میں ایک اور حملہ کر کے 47ہزار فکیتوں کے علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا صدر جووآن فیویل برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت اور اسے دہشتگرد ایکٹ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :