چین کے صوبہ لیاؤیننگ میں دھاکہ سے ایک شخص ہلاک ، 12 افراد زخمی

جمعہ 12 جون 2015 17:46

بیجنگ ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شمالی مشرقی چینی صوبہ لیاؤیننگ کی رہائشی عمارت میں دھاکہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 12دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد راہگیر تھے جبکہ عمارت میں رہائش پذیر 9افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ مقامی حکومت کے مطابق لونگ زگ نامی شہری علاقہ میں عمارت کا ایک حصہ دھماکہ کے باعث نیچے آ گرا ، دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔ واضح رہے کہ ہولوڈائی نامی شہر میں 31مئی کو اسی قسم کے ایک دھماکہ سے 2افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :