یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

جمعہ 12 جون 2015 17:52

ٹوکیو ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں یورو دباؤ کا شکار رہا اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں یورو کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 1.1260ڈالر فی یورو اور سے کم ہو کر 1.1255ڈالر فی یورو ہوگئی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا اور یہ 139.00ین فی یورو سے بڑھ کر 139.05ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جبکہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 123.47ین فی ڈالر رہی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 123.45ین فی ڈالر تھی۔