بھارتی اوپنر مرلی وجے نے چھٹی ٹیسٹ سنچری داغ دی

جمعہ 12 جون 2015 18:03

بھارتی اوپنر مرلی وجے نے چھٹی ٹیسٹ سنچری داغ دی

فتح اللہ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بھارتی اوپنر مرلی وجے نے چھٹی ٹیسٹ سنچری داغ دی، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 150 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ ان کی کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، وہ اب تک 32 ٹیسٹ کی 56 اننگز میں 2338 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں چھ سنچریاں اور دس نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :