بھارت نے واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا لئے

شیکھر دھون 173، مرلی وجے 150 اور اجنکیا راہا نے 98 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیب الحسن کی 4 وکٹیں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پورے دن صرف 47.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا

جمعہ 12 جون 2015 18:05

بھارت نے واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان ..

فتح الله ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شیکھر دھون، مرلی وجے اور اجنکیا راہانے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا لئے۔ شیکھر دھون نے 173 اور مرلی وجے 150 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اجنکیا راہانے 98 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور محض 47.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا لئے۔ شیکھر دھون 173 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 23 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

مرلی وجے نے بھی 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اجنکیا راہانے بدقسمت رہے اور دو رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے انہیں بھی شکیب الحسن نے آؤٹ کیا۔ روہیت شرما 6، کپتان ویرات کوہلی 14 اور وردھیمن ساہا 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے روز بھی بارش کے باعث کئی بار کھیل کو روکا گیا اور پورے دن 47.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ روی چندرن ایشون 2 اور ہربھجن سنگھ 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زبیر حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :