ترکی میں حالیہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کی کوششیں شروع

سیاسی جماعتیں شخصیات کوحکومت سازی کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں اور اپنی انا ایک جانب رکھ کرجلد ازجلد نئی حکومت تشکیل دینے میں اپنا کردارادا کریں، صدررجب طیب اردگان

جمعہ 12 جون 2015 18:18

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ترکی میں حالیہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں، صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں شخصیات کوحکومت سازی کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں اور اپنی انا ایک جانب رکھ کرجلد ازجلد نئی حکومت تشکیل دینے میں اپنا کردارادا کریں۔عالمی میڈیا کے مطابق ترکی میں حکومت سازی کی کوششیں شروع جاری ہیں۔

طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں شخصیات کوحکومت سازی کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں اور اپنی انا ایک جانب رکھ کرجلد ازجلد نئی حکومت تشکیل دینے میں اپنا کردارادا کریں۔واضح رہے کہ 2002 کے بعد سے پہلی مرتبہ طیب اردگان کی جماعت عام انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔حالیہ انتخابات کے بعد ملک میں ایک بارپھرمخلوط حکومت کی بازگشت سنائی دے رہی ہیت اہم تاریخی طورپرترکی میں مخلوط حکومت کارگرثابت نہیں ہوتی اور نہ ہی دیگر جماعتیں حکمران جماعت کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہیں۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ ایوان میں جانے کیلییتیارکرد نواز جماعت ایچ ڈی پی کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کیعلاوہ کسی کیساتھ بھی اتحاد کیلئیتیارہیں۔سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہیحکمران جماعت کیلئے سیاسی حلیف سی ایچ پی کے ساتھ شراکت داری زیادہ بہترہوگی تاہم قوم پرست ایم ایچ پی نظریاتی طور پرحکمران جماعت کے زیادہ قریب ہیں۔

متعلقہ عنوان :