ڈی جی رینجرز کے انکشافات معمولی نہیں ٗدہشت گردی پر قابو پانا ہے تو ناجائز پیسوں کے ذرائع کو روکنا ہوگا ٗ شاہ محمود قریشی

دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ٗ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جون 2015 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز کے انکشافات معمولی نہیں ٗدہشت گردی پر قابو پانا ہے تو ناجائز پیسوں کے ذرائع کو روکنا ہوگا ٗدہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈی جی رینجرز نے بتادیا کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں ٗ رینجرز رپورٹ میں پی ٹی آئی سے متعلق کچھ ہے تو اس پر ضرور کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی کرپشن میں وزرا شامل ہیں ٗکرپشن کرنے والے چوبیس افراد کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کیے گئے ہیں۔ اگر اس فہرست میں سے کسی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کے خلاف متفقہ مینڈیٹ دیا ہے جرائم کے خاتمے کے لیے دہشت گردی کی فنڈنگ بھی روکنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :