کراچی، برسات سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر،برساتی نالوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جائے ،قرۃ العین میمن

جمعہ 12 جون 2015 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کرچکی ہے،برسات سے قابل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلے میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے شاہ فیصل زون کے علاقے گرین ٹاؤن کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ برسات سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا ئی جائے علاقائی سطح پر صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازا لے یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے عوامی خدمات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زو ن کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی انتظامات کو ترتیب دیکر تمام دستیاب مشنری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے نکلنے والے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو بروقت ٹھکانے لگا دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :