پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع ہیں تاہم جرمن سرمایہ کاروں کے تحفظات موجود ہیں ،ڈاکٹر سیرل نن

جمعہ 12 جون 2015 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان میں تعینات جرمن کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے کہاہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع ہیں تاہم جرمن سرمایہ کاروں کے تحفظات موجود ہیں جن کو دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر صنعت کاروں اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سینئرٹریٖڈزسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

جرمن سفیرنے کہاکہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آ کر نہ صرف بہت اچھا لگا بلکہ جرمن سرمایہ کاروں کے لیے مفید معلومات کا سبب بھی بنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں لیکن جرمن سرمایہ کاروں کو تحفظات ہیں جن کو دور کرنے کے لیے اعلی سطح کے تجارتی وفد کے ساتھ ہم یہاں آئے ہیں تاکہ یہ تحفظات دور کر کے تجارتی روابط بڑھائے جائیں۔اس موقع پر جرمن سفیر نے روایتی انداز میں گھنٹہ بجاکر اسٹاک مارکیٹ کا آغاز بھی کیا۔انکا کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آ کر ان کو اندازہ ہوا کہ پاکستان کا فنانس اور بینکنگ سسٹم بہترین انداز میں چل رہاہے

متعلقہ عنوان :