کراچی، صوبے کا ریونیو بڑھانے کے لیے بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

جمعہ 12 جون 2015 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صوبے کا ریونیو بڑھانے کے لیے صوبائی بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے ریونیو کو بڑھانے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں مختلف ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں مختلف سرکاری فیسوں کو بڑھانے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی رجسٹریشن بک بنانے کی فیس 200روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے اور رجسٹریشن بک کی ڈپلیکیٹ بنانے کی فیس 200سے بڑھاکر2000روپے کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے انفرااسٹرکچر میں90 پیسہ فی کلوگرام سے بڑھاکر ایک روپیہ فی کلوگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :