جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعہ 12 جون 2015 18:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ناقص مٹیریل کے استعمال ، گندگی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے ضلع میں اربوں روپیوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور ناقص مٹیریل کے استعمال ، شہر میں گندگی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی جلوس حاجی احمد کھوسو، غلام عباس رند، خالد برڑو، عبدالسمیع سومرو اور دیگر قیادت میں نکالا گیا،مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں اربوں روپے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی جارہی ہے اور ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیکر کرپشن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر تباہی کی طرف جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گندگی کا عذاب ہے اور بجلی کی لوڈشیدنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے ، شہر میں صفائی کرائی جائے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :