جڑواں شہروں میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،ڈی جی آئل

جمعہ 12 جون 2015 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل آئل وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل عبدالجبار میمن نے اسلام آباد ، راولپنڈی میں پٹرول کی شدید قلت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں پٹرول کی قلت نہیں ہے بلکہ 95 ہزار ٹن اس وقت ملک میں تیل موجود ہے ۔

(جاری ہے)

سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیل کا جہاز ساٹھ ہزار ٹن آئل لے کر پہنچا ہے چودہ جون کو ملک بھر میں تین ہزار ٹن آئل پہنچ جائے گا اس وقت جڑواں شہروں میں سترہ ہزار ٹن سپلائی بھیج دی ہے جو کہ تیل ہر جگہ دستیاب ہوگا لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی پٹرول کی قلت نہیں ہے بلکہ لوگوں نے خود ہی قلت کا بحران پیدا کررکھا ہے جبکہ حقیقتاً قلت نہیں ہے اور ضرورت کے مطابق ذخائر موجود ہیں

متعلقہ عنوان :