پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح کا بنایا گیا تو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرینگے‘ محمود الرشید

جمعہ 12 جون 2015 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) صوبائی درالحکومت میں بجٹ سیشن کے موقع پر پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا بجٹ بھی اگر وفاقی حکومت کی طرح کا بنایا گیا تو ہم اسے مسترد کرتے ہوئے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے ان کا رویہ انتقامی ہے۔

(جاری ہے)

وہ لوگ جوعوام کا مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچے ہیں ان کے علاقوں کے فنڈز نہیں دئیے جارہے ہیں۔ حکومت کے نامناسب رویے پر ہم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر بجٹ اجلاس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو کسی طرح کا ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ کوئی نیاٹیکس عائد نہیں کیا گیا مگر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا بجٹ غریب عوام دوست نہیں بنایا گیا ۔ اس بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ اگر پنجاب کا بجٹ بھی وفاقی طرز پر بنایا گیا تو ہم اسے مسترد کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کرینگے