Live Updates

مسلم لیگ ن عمران خان کی پریس کانفرنس سے گھبرا گئی ہے: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 20:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کی پریس کانفرنس سے گھبرا گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف نے فارم 15 اور اضافی بیلٹ پیپرز کے حقائق پیش کردیے ہیں۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی پریس کانفرنس میں باتیں زیادہ اور دلائل صفر تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات