بلدیاتی انتخابات، جیکب آباد میں حلقہ بندیاں مکمل،ضلع میں 2میونسپل کمیٹیاں، 3ٹاوٴن کمیٹیاں قائم

جیکب آباد اورٹھل کومیونسپل کمیٹی کا درجہ دیدیا گیا ، میونسپل کمیٹیوں میں 41، ضلع میں مجموعی طور پر 57وارڈ ز قائم

جمعہ 12 جون 2015 20:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے لیے جیکب آباد میں حلقہ بندیاں مکمل کرلی گئی، ضلع میں 2میونسپل کمیٹیاں، 3ٹاوٴن کمیٹیاں قائم، جیکب آباد اورٹھل کومیونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا، میونسپل کمیٹیوں میں 41وارڈزجبکہ ضلع میں مجموعی طور پر 57وارڈ قائم کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حسام الدین سومرونے ضلع کی میونسپل کمیٹیوں،ٹاوٴن کمیٹیز ،یونین کونسل اور وارڈز کی تفصیلی لسٹ جاری کردی ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق ضلع میں 2میونسپل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جس میں جیکب آباد اور ٹھل شہر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور ضلع میں 3ٹاوٴن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں گڑہی خیرو، میرپور برڑو اور سردار سہراب سرکی ٹاون کمیٹی شامل ہے ، جیکب آبادشہر کی 8یونین کونسلوں کو ختم کرکے 31وارڈز اور ٹھل شہر کی 2یونین کونسلوں کو ختم کرکے 10وارڈز بنائے گئے ہیں جبکہ ضلع کی 3ٹاوٴن کمیٹیوں میں ٹاوٴن کمیٹی گڑہی خیرو کو 7وارڈز، میر پور برڑو ٹاوٴن کمیٹی کو 5وارڈز اور سردار سہراب سرکی ٹاوٴن کمیٹی میں 4وارڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ جیکب آباد شہر کی 8یونین کونسل اور ٹھل شہر کی 2یونین کونسلوں سمیت گڑہی خیرو اور میرپوربرڑو کی ایک ایک یونین کونسل کوختم کرکے 16نئی یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، ضلع میں 44یونین کونسلز بنائی گئی ہیں جس کے مطابق جیکب آباد تحصیل میں 11،ٹھل تحصیل میں 24اور گڑہی خیرو تحصیل میں 9یونین کونسل قائم کی گئی ہیں، ضلع جیکب آباد میں جیکب آباد شہر اور ٹھل شہر کی میونسپل کمیٹیوں اور 3ٹاوٴن کمیٹیوں سمیت مجموعی طور پر 57وارڈز بنائے گئے ہیں، جبکہ ضلع کی 44یونین کونسلوں میں ہر یونین کونسل میں 4وارڈز قائم کئے گئے ہیں ، جیکب آباد تحصیل میں بقاپور، جانیدیرو جاگیر، مولاداد اور مہر شاہ نام سے نئی 4یونین کونسل ،گڑہی خیرو تحصیل میں شیر خان جمالی، شیرانپور، تاجو دیرو اور پنہوں بھٹی کو یونین کونسل کا ردجہ دیا گیا ہے جبکہ ٹھل میں بختاور پور، بہادرپور، محب آباد، مددکھوسو کو یونین کونسل کا درجہ دیا گیا ہے ، الیکشن کمشنر کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی اتخابات 1998کی آدم شماری کے تحت کی جائے گی ،ضلع میں ٹوٹل آبادی 7لاکھ 27ہزار 190ہے جس میں جیکب آباد تحصیل کی 2لاکھ 79ہزار 98، ٹھل کی 3لاکھ 41ہزار 85 اور گڑہی خیرو تحصیل کی 1لاکھ 17ہزار 207آبادی ہے ،دوسری جانب الیکشن کمشنر جیکب آباد حسام الدین سومرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات داخل کرانے کے لیے3اضلاع شکارپور، جیکب آباد اور کندھکوٹ ایٹ کشمور اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے شکارپور کی سابق ضلع ناظم آفس میں ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ نور محمد مری 11سے 30جون تک موجود رہے گے جہاں پر اعتراضات سنے جائیں گے اور ان پر فیصلے کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :